چین اور روس کے تعلقات عوامی سطح پر مستحکم ہیں، چینی صدر

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) چین اور روس کی دوستی ، امن اور ترقیاتی کمیٹی کا 15واں مشترکہ اجلاس روس کے شہر ولادیووستوک میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے لیے تہنیتی پیغام میں زور دیا کہ چین اور روس کی دوستی، امن اور ترقی کی کمیٹی کے قیام سے اب تک 28 سال میں دوستی کو فروغ دینے اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے اور چین اور روس تعلقات کی مجموعی طور پر مزید مضبوط بنانے کیلئے خدمات سر انجام دی ہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات کو عوامی سطح پر مضبوط کیا ہے۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیٹی اس اجلاس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی تبادلوں کے لیے اہم اور فعال کردار ادا کرے گی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کا نیا باب تحریر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :