Live Updates

ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی نے یووراج سنگھ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا: یوگراج سنگھ کا الزام

سچن ٹنڈولکر ہی صرف اِن کے بیٹے کے اصل دوست ثابت ہوئے‘انٹرویو میں نیا دعوی کردیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر اپنے بیٹے کے ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یوگراج سنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سمیت بیشتر کھلاڑی ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے‘ تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر ہی صرف اِن کے بیٹے کے اصل دوست ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

’انسائیڈ اسپورٹس‘ سے گفتگو کے دوران یوگراج سنگھ نے کہا کہ شہرت، دولت اور کامیابی کی دنیا میں کوئی دوست نہیں ہوتا، وہ سب ’بیک اسٹیبر‘ (پیٹھ پر چھرا گھونپنے والی) تھے جو یووراج کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، سب ڈرتے تھے کہ میرا بیٹا اِن کی جگہ نہ لے لے کیونکہ یووراج خدا کی جانب سے بنایا گیا ایک عظیم کھلاڑی تھا، دھونی سے لے کر باقی سب کھلاڑی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں اِن کی کرسی نہ چِھن جائے۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یوگراج سنگھ نے اپنے بیٹے یووراج سنگھ کے ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہوں۔ اس سے قبل بھی یوگراج سنگھ بارہا دعویٰ کرچکے ہیں کہ یووراج سنگھ کو زبردستی اور جًلد ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :