نئے تھائی وزیر اعظم نے شاہی توثیق کے بعد اپنا عہدہ سنبھال لیا

اتوار 7 ستمبر 2025 13:30

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) تھائی لینڈ کے بزنس ٹائیکون انوتین چرنویراکول نےشاہی توثیق کے بعدوزیر اعظم کا عہدہ سنبھا ل لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سیکر یٹری جنرل ارپتھ سکھانونت نے بنکاک میں انوتن کی بھومجائیتھائی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شاہی توثیق کا اعلان کیا اور کہا کہ انوتین چرنویراکول نے وزارت عظمی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

58 سالہ انوتین اس سے قبل نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر صحت کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔وہ دو سال میں مملکت کے تیسرے وزیر اعظم بنے ہیں، انہوں نے نئے انتخابات کرانے کے لیے چار ماہ کے اندر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لئے مشروط اتحاد کی حمایت کے ساتھ اقتدار سنبھالا ہے ۔