کولڈ پلے اسکینڈل، سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اتوار 7 ستمبر 2025 13:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل اسکینڈل کے بعد سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ نے اپنے شوہر اینڈریو کیبوٹ سے باضابطہ طور پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔برطانوی اخبار کے مطابق کرسٹن کیبوٹ نے 13 اگست 2025 کو طلاق کی درخواست دائر کی، جو کہ جولائی میں ہونے والے متنازع واقعے کے ایک ماہ بعد ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹن اور اینڈریو کیبوٹ کی ازدواجی زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی اور اسکینڈل کے بعد معاملہ مزید سنگین ہوگیامیساچوسٹس کے فاکسبرو میں کولڈ پلے کے کنسرٹ کے دوران کیمرہ اچانک کرسٹن پر زوم ہوگیا جو اپنی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کے ساتھ موجود تھیں، دونوں کی غیر متوقع موجودگی اور ہچکچاہٹ نے شکوک و شبہات کو جنم دیا، بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ یا تو یہ دونوں افیئر میں ہیں یا بہت شرمیلے ہیں۔واقعہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور دونوں (کرسٹن اور اینڈی)نے اپنی نوکریوں سے استعفی دے دیا تھا۔