جمہوری وطن پارٹی کا( آج) ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جمہوری وطن پارٹی 2 ستمبر سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے خود کش دھماکے جس درجن سے زائد سیاسی ورکر شہید اور درجنوں سیاسی ورکر زخمی ہوئے اس انسانیت سوز المناک واقعہ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے آج 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر تی ہے بیان میں جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے تمام اضلاع کے آرگنائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کے اس پر امن ہڑتال کو کامیاب بنا کر شہداء کے خاندانوں سے مکمل یک جہتی کا اظہار کریں