تیز رفتار ڈالہ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، دو بچے جاںبحق ، میاں بیوی شدید زخمی

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)تیز رفتار ڈالا کہ موٹر سائیکل کو کچل دینے سے دو بچے جانبحق اور میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ چک مبارک چونگی کے قریب مرغیوں والے ڈالا نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار میاں بیوی شاہپور کا 35 سالہ محمد عارف،اس کی 28 سالہ بیوی ساجدہ پروین شدید زخمی اور دو بچے 6 سالہ سندس فاطمہ،8 سالہ محمد احمد موقع پر جانبحق ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :