کوئٹہ،موبائل فون کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال

اتوار 7 ستمبر 2025 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی تھی۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔