امریکا آئندہ سال جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جی 20 کااگلے سال لا سربراہی اجلاس امریکا کے شہر میامی کے مقام پر منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطا بق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال امریکا کو اس اجلاس کی میزبانی کا اعزازحاصل ہو رہا ہے۔یہ فیصلہ امریکا کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی و اقتصادی اثرورسوخ بڑھانے کا ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے جی 20 یا گروپ آف ٹوئنٹی کی بنیاد 15-16 دسمبر 1999 کو برلن میں رکھی گئی تھی۔ اس کا مقصد دنیا کی بڑی ترقی پذیر معیشتوں کو عالمی چیلنجز کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری میں شامل کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :