حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر زیارت جبکہ انکے پیش رو ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکڑٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ منور حسن کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ تعینات کردیا گیا ڈپٹی کمشنرہرنائی محمد عارف کاکڑ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد حسین جمالی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :