ھ* وفاقی وزیر اطلاعات کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

- عطا اللہ تارڑ کی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت ا*ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پٴْر نہیں ہو سکتا، عطا اللہ تارڑ

اتوار 7 ستمبر 2025 19:55

۱ ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماں کی جدائی ایک ایسا خلا ہے جو کبھی پٴْر نہیں ہو سکتا۔ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :