یو ایس اوپن،جوکووچ کو پہلی مرتبہ ہارڈ کورٹ پر الکاراز کے ہاتھوں شکست

اتوار 7 ستمبر 2025 20:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ گرینڈ سلیم ایونٹس میں اب تک پانچ مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے تین میں الکاراز کو فتح حاصل ہوئی ہے۔اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔فرنچ اوپن میں انہوں نے جینک سینر کوشکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ومبلڈن میں انہیں جینک سینر کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :