ازبکستان میں 8 گاڑیوں کے تصادم میں 7 افراد ہلاک ، 9 زخمی

پیر 8 ستمبر 2025 14:12

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ازبکستان کے تاشقند علاقے میں آٹھ گاڑیوں کے ایک خوفناک حادثے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ تاس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حادثہ تاشقند۔

(جاری ہے)

اوش بین الاقوامی شاہراہ پر انگرن علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ٹرک کی دو دیگر ٹرکوں اور پانچ مسافر گاڑیوں سے ٹکراگئیں ۔ سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 زخمیوں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور چار کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔