قطرسینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 فیصد اضافہ سے 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے

پیر 8 ستمبر 2025 14:09

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 فیصد سالانہ اضافہ سے 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

قطری میڈیا کے مطابق قطر سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈٹی میں اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 252.3 ارب قطری ریال سے بڑھ کر 260.3 ارب ریال تک پہنچ گئے۔سرکاری بین الاقوامی ذخائر اگست 2024 کے مقابلے میں 3.8 فیصد بڑھ کر اگست 2025 کے اختتام پر 200.8 ارب قطری ریال تک جا پہنچے تاہم غیرملکی بانڈز اور ٹریژری بلز کی ہولڈنگز 4.9 ارب ریال کم ہو کر 135.2 ارب ریال رہ گئیں۔

متعلقہ عنوان :