Live Updates

عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں،ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کاصدر مسعود پزشکیان پر زور

منگل 9 ستمبر 2025 08:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان اور ان کی کابینہ کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی زندگی بہتر بنانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں اور مہنگائی یا اجناس کی قیمتوں کے بڑھنے سے خوف زدہ ہوئے بغیر عملی اقدامات کریں۔العربیہ کے مطابق یہ بات انھوں نےصدر پزشکیان سے ملاقات کے دوران کہی، جو حالیہ دنوں میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین سے واپس لوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

خامنہ ای نے اس دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون ایران کے لیے بڑی سیاسی و معاشی تبدیلیوں کا دروازہ کھول سکتا ہے، کیونکہ بیجنگ امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے تہران کے قریب آنے پر مجبور ہے۔اپنی تقریر میں خامنہ ای نے زیادہ توجہ داخلی حالات پر مرکوز رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا سب سے بڑا کام ملک کی قومی صلاحیت اور عزت نفس کو بڑھانا ہے، اور یہ اس وقت ممکن ہے جب عوام کے اندر جوش، امید اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے کو کمزور کرنے سے بچنا سب کی ذمہ داری ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات