نائیجیریا میں فوجی کارروائی میں 23 مشتبہ دہشت گرد ہلاک، 26 مغوی بازیاب

منگل 9 ستمبر 2025 09:00

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) نائیجیریا کی ریاست کاتسینا میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 23 مشتبہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی میڈیا نے فوجی ہیڈکوارٹر کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی۔

(جاری ہے)

ریاستی خبر رساں ادارے "نیوز ایجنسی آف نائیجیریا" کے مطابق، فوج نے ہفتے کے روز کاتسینا کے علاقے کنکرا کی پاوا گاؤں میں کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 26 مغوی افراد کو بھی بازیاب کرا لیا۔فوجی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں، گاڑیوں کے پرزے، لبریکنٹس، زرعی مشینری اور کھانے پینے کا سامان تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :