بیلاروس میں ویزا فری پروگرام کے تحت یکم جنوری سے 1 لاکھ 67 ہزار غیر ملکیوں کی آمد

منگل 9 ستمبر 2025 10:20

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) بیلاروس میں 38 ممالک کیلئے ویزا فری پروگرام کے تحت یکم جنوری 2025 سے اب تک 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ بیلاروسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے بیلاروس نے 38 ممالک کے ویزا فری پروگرام کے تحت 167,506 غیر ملکی مسافروں کو خوش آمدید کہا، سب سے زیادہ مسافر بیلاروس کے ہمسایہ ممالک لتھوانیا، لٹویا اور پولینڈ سے آئے۔

(جاری ہے)

بیلاروس کی اسٹیٹ بارڈر کمیٹی کے مطابق 15 اپریل 2022 سے اب تک 11 لاکھ 99 ہزار 242 یورپی شہری بیلاروس کا دورہ کر چکے ہیں جن میں 3 لاکھ 83 ہزار 659 لٹویا ، 6 لاکھ 46 ہزار 199 لتھوانیا اور 1 لاکھ 21 ہزار 758 پولینڈ کے شہری شامل ہیں،19 جولائی 2024 کو ویزا فری پروگرام کو مزید 35 ممالک تک بڑھایا گیا جس کے تحت اب تک 47,626 افراد بیلاروس آ چکے ہیں۔بارڈر کمیٹی نے یاد دہانی کرائی کہ صدر نے 38 یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری پروگرام کی مدت میں توسیع کی ہے جس کے تحت غیر ملکی شہری 31 دسمبر 2025 تک بغیر ویزا بیلاروس کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی تفصیلات سٹیٹ بارڈر کمیٹی کی ویب سائٹ اور "بارڈر آف بیلاروس" ایپ میں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :