افغانستان ، زلزلے سی5230مکانات ،79دیہات ملیامیٹ

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

افغانستان ، زلزلے سی5230مکانات ،79دیہات ملیامیٹ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی ابتدائی جائزہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہلاکت خیز زلزلے نے افغانستان میں 5230 مکانات تباہ اور 672 کو نقصان پہنچایا ہے، جو کہ 49 دیہاتوں پر مشتمل ہیں۔ اب بھی زیادہ تر دور دراز دیہاتوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے افغانستان میں انسانی ہمدردی امور کے دفتر کی سربراہ شینن اوواہارا نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے پہاڑی اور دشوار گزار راستے، جہاں ریکٹر سکیل پر چھ درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا، وہ نقصان کا اندازہ لگانے میں بڑی رکاوٹ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5.2 سے 5.6 شدت کے مسلسل آفٹر شاکس نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ۔