افغانستان میں حالیہ زلزلے سے 5,230 گھر تباہ ، 672 کو نقصان پہنچا ، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے، اقوام متحدہ

منگل 9 ستمبر 2025 11:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ مہلک زلزلے کے نتیجے میں 5,230 گھر تباہ اور 672 کو نقصان پہنچا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق افغانستان میں حالیہ مہلک زلزلے کے بارے میں اقوام متحدہ کے ابتدائی جائزے سے پتا چلا ہے کہ 49 دیہاتوں میں 5,230 گھر تباہ اور 672 کو نقصان پہنچا ہے، لیکن اقوام متحدہ دور دراز کے دیہاتوں کی اکثریت تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ کے لیے حکمت عملی اور رابطہ کاری کے سربراہ شینن اوہارا نے کہا ہے کہ افغانستان کے ناہموار اور پہاڑی مشرق میں جہاں 6.0 شدت کے زلزلے سے تباہ شدہ سڑکوں نے متاثر ہونے والے گاؤں کے اثرات کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5.2 سے 5.6 شدت کے آفٹر شاکس نے مشکلات میں اضافہ کیا۔31 اگست کو آنے والے زلزلے میں کم از کم 2,200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ زلزلے سے 500,000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں۔