ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری کا کاشتکاروں کو 20ستمبر سے کینولا کی کاشت شروع کرنے کامشورہ

منگل 9 ستمبر 2025 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) کاشتکاروں کو 20ستمبر سے کینولا کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار کینولا کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرکے 15اکتوبر تک مکمل کرسکتے ہیں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ سازگار موسمی حالات، بروقت بارشوں اور مناسب وتر کی موجودگی سے کینولا کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنجاب سرسوں اور خان پور رایاکی کاشت بھی مذکورہ شیڈول کے مطابق کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کاشت کیلئے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنائی جائیں اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رایا سرسوں اور کینولا کا 2 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ فصل کو بوائی کے بعد پہلا پانی 15 سے 20 روز کے اندر، دوسرا پانی پھل نکلتے وقت اور تیسراپانی بیج بنتے وقت لگایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :