چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے دفتر کا افتتاح

منگل 9 ستمبر 2025 23:19

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے دفتر کا افتتاح،بانی صدر اوکاڑہ چیمبر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چوہدری ارشد اقبال نے دفتر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

دفتر کے افتتاح کی پُروقار تقریب میں صدر چوہدری شہزاد حسن، نائب صدر شیخ محمد حنیف، سابق صدر چوہدری شفقت رسول سابق صدر شیخ محمد اقبال شاہد، سابق صدر میڈم شہناز ظفر،خادم اوکاڑہ چوہدری فیاض ظفر،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد اصغر خاں، سیکرٹری اوکاڑہ چیمبر آف کامرس جنید احمد سمیت ایگزیکٹیو ممبران اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے بانی صدر چوہدری ارشد اقبال کی اس شاندار کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور جدوجہد کے باعث آج اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک فعال اور نمایاں ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے۔\378