چناری،مسجد گلزار حبیب میں فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 22:29

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)میلاد النبی و عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ چڑوئی مسجد گلزار حبیب میں فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ اجمل اعوان کی زیر صدارت کانفرنس میں علماء کرام ثناء خوانان مصطفی ﷺ اور عوام علاقہ نے بھر پور شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راجا احتشام علی چشتی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہر وقت ہر لمحہ ہر سانس کے ساتھ فرض ہے جبکہ نماز، روزہ، زکوة، حج دیگر عبادات کا تعلق مخصوص وقت کے ساتھ منسلک ہے،حضور ﷺ کی محبت تکریم رسول ﷺ تعظیم رسول ﷺ ہی اصل ایمان ہے، اللہ کریم ناموس رسالت ﷺ و ختم نبوت کے جملہ کارکنان کے درجات بلند فرمائیں ناموس رسالت و ختم نبوت کے ہر مجاہد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیںعقیدہ ختم نبوت اسلام کا وہ بنیادی اور مرکزی عقیدہ ہے جس میں معمولی سا شبہ بھی کفر ہے،امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمة اللہ فرماتے ہیں کہ’’جو شخص کسی جھوٹے مدعی نبوت (نبوت کا دعویٰ کرنے والا) سے دلیل طلب کرے وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے،کیونکہ دلیل طلب کر کے اُس نے اجرائے نبوت کے امکان کا عقیدہ رکھا اور یہی کفر ہے،عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیادوں اساس ہے جس پر مکمل ایمان رکھے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،قرآن مجید کی 100 کے قریب آیات اور 200 سے زائد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ حضور نبی کریم ا اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا،تمام صحابہ کرام،تابعین عظام،تبع تابعین،ائمہ مجتہدین اور چودہ صدیوں کے مفسرین،محدثین،متکلمین،علمائاور صوفیاء سمیت پوری اُمت مسلمہ کا اِس بات پر اجماع رہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہی نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نئے نبی کے آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی،لہٰذا اب اگر کوئی شخص کسی بھی معنوں میں دعوے نبوت کرتا ہے تو وہ بالاتفاق اُمت کافر و مرتد،کذّاب و دجّال اور دائرہ اسلام سے خارج قرار پاتا ہے،خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی شخص کو اِس منصب پر فائزنہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :