ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

منگل 9 ستمبر 2025 22:18

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل جام محمد محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان، پراسیکیوٹر محمد عاصم ہاشمی اور پی آر او بہاولپور پولیس عامر نذیر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس صوبائی جسٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا،ان احکامات کی روشنی میں عوام کو معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نئے جرائم کے رجحانات سے آگاہ کیا جانے کے لئے اقدامات کا اعادہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان میں خصوصاًآن لائن فراڈ اور سائبر کرائم، نشہ آور اشیا کی فروخت، نوعمر لڑکوں میں جرائم کی شمولیت، اسٹریٹ کرائم، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے دھوکہ دہی شامل ہیں۔عوامی شعور و آگاہی بڑھانے کے لیے مہمات چلائی جائیں گی تاکہ عوام بھی پولیس کے ساتھ مل کر ان جرائم کے سدباب میں موثر کردار ادا کر سکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورمحمد حسن اقبال کے مطابق بہاولپور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :