میکسیکو میں ایک مال بردار ٹرین کے ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

منگل 9 ستمبر 2025 19:53

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)میکسیکو میں ایک مال بردار ٹرین کے ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ وسطی میکسیکو کی اٹلاکومولکو میونسپلٹی کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مال بردار ٹرین نے سڑک پار کرتی ڈبل ڈیکر بس کو ٹرک ماری جس کے نتیجے میں بس کو شدید نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرین کی ٹکر سے ڈبل ڈیکر بس میں سوار 10 افراد ہلاک اور60 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر بس سڑک کے درمیان گزرتی ریلوے لائن کو پار ہی کررہی تھی کہ تیز رفتار ٹرین نے بس کے ٹکر دے ماری اور بس کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے آگے نکل گئی اس حوالے سے میکسیکو ریلوے حکام نے ہلاک اور زخمی افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے ڈرائیورز اور ٹرین آپریٹرز کو ہدایت کی کہ ٹریفک سائنز کا احترام کیا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جاسکے۔