فیصل آباد، نوسربازوں نے خود کو بینک کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح خاتون کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے نکلوا لئے

بدھ 10 ستمبر 2025 22:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) نوسربازوں نے خود کو بینک کا ملازم ظاہر کر کے سادہ لوح خاتون کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے نکلوا لئے‘ سرگودھا روڈ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی‘ سرگودھا روڈ کی رہائشی حمیرا ضیاء نے بتایا کہ وہ ملت چوک یو بی ایل سے رقم نکلوانے کیلئے آئی تو وہاں پر موجود تین نوسربازوں نے اسکو گھیر لیا اور خود کو بنک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کر کے اس کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی رقم نکلوا کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں خاتون نے بنک سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ بینک کے ملازم نہ ہیںپولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :