پنجاب،سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل اسامیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 ستمبر 2025 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری پر گامزن، مستقل اسامیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کی 705 اسامیاں ختم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی مستقل اسامیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں عملے کی شدیدکمی کے باوجود متعدد آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بھرتی پر پابندی کے ذریعے پہلے اسامیاں خالی رکھی گئی تھیں جو اب ختم کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آیا، وارڈ بوائے تک مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں، عملے کی کمی دور کرنے کی بجائے اسامیاں ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار اسامیاں ختم کر کے ٹھیکیداری اور نجکاری کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :