کراچی میں منعقدہ عالمی کامیابی سمٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار

نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا،ڈاکٹر عمر زمان

بدھ 10 ستمبر 2025 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء) کراچی میں منعقدہ عالمی کامیابی سمٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر زمان نے اس موقع پر کہا کہ مختلف شعبوں کی نامور ہستیوں کی موجودگی اور تعاون نے اس ایونٹ کو حقیقی معنوں میں عالمی معیار کا بنا دیا۔

معزز مہمانوں اور ججز میں ڈاکٹر سلوت عسکری، حاجی عبدالکبیر کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر حضرت علی، ڈاکٹر سید اعجاز احمد، ایم ایس سمین جنید، ڈاکٹر شجاع صغیر خان، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر حسین، ڈاکٹر مدنی انصاری، ایم ایس پوجا امیت کمار، ڈاکٹر سمیرا الطاف، ایم ایس افشین بابر، سر جاوید خان، دانش حسین (نذر پوائنٹ)، آرٹسٹ تنویر جانی، بابر ہمایوں، ڈاکٹر عبدالنعیم، ڈاکٹر شفیق چشتی اور سر جاوید ورسو شامل تھے، جنہوں نے اپنی موجودگی اور بھرپور شراکت سے سمٹ کو چار چاند لگا دیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سلوت عسکری اور دیگر معزز شخصیات کو ان کی علمی و سماجی خدمات پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سلوت عسکری نے کہا کہ اس طرح کے عالمی نوعیت کے پروگرامز نئی نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوتے ہیں اور یہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے، سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راستہ صرف محنت، مستقل مزاجی اور مثبت سوچ سے گزرتا ہے، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ علم و تربیت کو اپنا سب سے قیمتی اثاثہ بنائیں۔

میڈیا پارٹنرز میں میٹرو ون نیوز، نذر پوائنٹ، میزان نیوز، آواز کراچی نیوز اور دیگر پرنٹ میڈیا کا تعاون خصوصی طور پر قابل ذکر رہا، جبکہ اسپانسرز میں ڈاکٹر راشد محمود اور ڈاکٹر ناصر سلیم (ناساکا) کی سخاوت کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ انتظامیہ نے تمام معزز مہمانوں، مقررین، شرکاء، رضاکاروں اور منتظمین کی اجتماعی کاوشوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے مثبت، تعمیری اور باوقار پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :