پیمراکا انٹرنیٹ پر کیبل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پیمرا کا کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کادورہ،جنرل سیکرٹری غفران مجتبیٰ سے ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:55

پیمراکا انٹرنیٹ پر کیبل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)پیمرانے انٹرنیٹ پر کیبل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کادورہ کیا۔انھوں نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غفران مجتبیٰ سے ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرنے اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ غیر قانونی مواد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملاقات کے موقع پر ایگزیکٹو ڈی جی لائسنسنگ براڈ کاسٹ میڈیا وکیل خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل آپریشن براڈ کاسٹ میڈیا اینڈ پی آر محمد طاہر، ڈائریکٹرجنرل لیگل طاہر تارڑ، ڈائریکٹر جنرل سندھ طفیل احمد چنہ، سید ایم اویس زیدی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کراچی، رمیش کمار ریجنل ڈائریکٹر کراچی اور خرم آفتاب میمن ڈائریکٹر ایف ایم کراچی موجود تھے۔

کیبل آپریٹرزکی جانب سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید غفران مجتبی نقوی کے علاوہ فنانس سیکرٹری سعید شاہ، سندھ کے صدر رئیس شاہ، کاشف جمال اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔