زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی، بینکوں کے کھاتوں اورزروسیع میں اضافہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ بینکوں کے کھاتوں اورزروسیعمیں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق 29اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10501روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.4فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10651ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.3فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زروسیع(ایم ٹو)کاحجم 39837ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.5فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زروسیع کاحجم 39256ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر2.2فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزروسیع کاحجم 40738ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق 29اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 39286ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کامجموعی حجم 28557ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر2.5فیصدکی کمی ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پربینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 30046ارب روپے تھا۔\395