ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں سے پاک، صحت مند و خالص آلو کا بیج تیار کر لیا گیا،پی ایس سی

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) زرعی ماہرین نے جدید ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں سے پاک، صحت مند و خالص آلو کا بیج تیار کر لیا ہے، سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے باقاعدہ تصدیق شدہ مذکورہ بیج کی فروخت بھی جاری ہے تاکہ آلو جیسی بڑی فصل کی بمپر کراپ حاصل کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ آلو کے ٹشوکلچر شہ زور بیج سے تیار ہونے والا آلو ذائقے کے اعتبار سے دنیا کے بہترین، انتہائی لذیز، معیاری اور سستے ترین آلوؤں میں شمار ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس سی کسانوں کو چھوٹی بڑی تمام فصلوں کا معیاری بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کر کے اس صنعت میں لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق بیج کے حصول کےلئے ایڈوانس بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔