زرعی و ماحو لیاتی ا یمر جنسی کا نفاذ احسن اقدام ہے،سا بق صد ر سرگودھا چمبر

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سا بق صد ر سرگودھا چمبر آف کا مر س ا ینڈانڈسٹر ی مرزافضل ا لر حمن اور ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س محمد شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ حکو مت نے زرعی و ماحو لیاتی ا یمر جنسی نا فذ کر کے درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ سیلا ب نے بڑی تبا ہی مچائی ہے ملک کے مختلف علاقوں میں کھڑی فصلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گھر مکمل طور پر تبا ہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ما حو لیاتی زرعی ا یمرجنسی کے نفاذ سے زرعی مسائل کے حل کے سلسلہ میں مد د ملے گی ، حکو مت موجو دہ صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے پلاننگ کر ر ہی ہے جو خوش آئند ہے۔