دشمن چا ہتے ہیں ملک پھر گرے لسٹ میں شامل ہو،ڈاکومنٹڈ اکانومی کے ذریعے کو ششیں نا کا م بنا ئیں گے ،راشد حبیب

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)ڈائریکٹریٹ آف ڈیزیگنیٹڈ نا ن فنانشل (ڈی این ایف بی پیز)کے ڈائریکٹر راشد حبیب نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،جیولرز اور قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز ،اکائونٹنٹس اور آ ڈیٹرز، لا ء فرم اور وکلا ء ہما رے علا قائی ڈائریکٹریٹس کے ساتھ ضروری رجسٹریشن کرا ئیں تا کہ منی لا نڈرنگ ،دہشتگردی اور جرا ئم پیشہ افراد کا را ستہ روکا جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کوڈی این ایف بی پیز با رے آگا ہی اور بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے نا ئب صدر انجینئر میر وائس خان کا کڑ ،صلاح الدین خلجی و دیگر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جا نب سے ڈی این ایف بی پیزیو نٹ کو ایک نئی اور اچھی شروعات سے تعبیر کیا اور کہا کہ سونے ، جواہرات ، پتھر اور بلڈرز /کنٹریکٹرز جیسے اہم شعبوں کے لئے ایک ونڈو کھولنا بہترین کا وش ہے ، انہوں نے ڈی این ایف بی پیز کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو سہل کر نے کی استدعا کی اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر ڈی این ایف بی پیزکے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹریٹ آف ڈیزیگنیٹڈ نا ن فنانشل (ڈی این ایف بی پیز)کے ڈائریکٹر راشد حبیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ FTAFکے گرے لسٹ کے 2026ئ میں روویو سے قبل پا کستان نے نا صرف بینکنگ ریگو لیشن کو مزید سخت کیا ہے بلکہ منی لانڈرنگ ،دہشتگردی اور جرا ئم پیشہ افراد کا راستہ روکنے کے لئے رئیل اسٹیٹ (جا ئیداد کی خرید و فروخت کے کا روبا ر میں شامل افراد )، جیولری قیمتی دھا توں(سونے چا ندی اور دیگر قیمتی اشیاء کی تجا رت کر نے والی) ، اکائوٹنٹس اور آڈیٹرز(ما لیاتی خد ما ت فرا ہم کر نے والے افراد یا کمپنیاں) اور لا ء فرم اور وکلا ء جو مخصوص ما لیاتی ٹرانزیکشنز کے لئے قانونی خدما ت فرا ہم کر تے ہیں ) کامختص غیر مالیاتی کا روبار اور پیشوں (DNFBPs) کے ساتھ رجسٹریشن کیا جا رہا ہے جو ہم سب کی ذمہ داری اور قومی فریضہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پا کستان کے دشمن چا ہتے ہیں کہ ہما رے ملک کا نا م ایک با ر پھر FTAFکے گرے لسٹ میں شامل ہو مگرہم ڈائیکومنٹڈ اکانومی کے ذریعے ان کی کو ششیں نا کا م بنا ئیں گے ، انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں چا ہتی ہیں کہ پا کستان کا نا م گرے لسٹ میں شامل ہو نے سے ہما رے بزنس پر منفی اثرات مر تب ہو اور فریٹ میں اضافہ ہو انہوں نے اپیل کہ جیولری ، قیمتی پتھر وں کا کاروبا ر کر نے والے ، رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد و دیگر ہما رے ساتھ رجسٹریشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔