لاہور میں سیب 230، آلو 82 اور لیموں 690 روپے فی کلو

جمعرات 11 ستمبر 2025 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعرات 11 ستمبر 2025 کے لیے پھلوں اور سبزیوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے۔پھلوں کے نرخنامے کے مطابق سیب کالا کلو پہاڑی درجہ اول فی کلو 230 روپے، امرود درجہ اول 150 روپے، کیلا درجہ اول فی درجن 125 روپے، گرما 155 روپے، آڑو درجہ دوم فی کلو 170 روپے جبکہ ناشپاتی درجہ اول فی کلو 215 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سبزیوں کی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو درجہ اول فی کلو 82 روپے، پیاز 145 روپے، چائنہ لہسن 530 روپے، دیسی لہسن 385 روپے، کھیرا 140 روپے، بھنڈی 90 روپے، لیموں دیسی 690 روپے اور کریلا درجہ اول فی کلو 160 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں مارکیٹوں میں چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :