Live Updates

وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کاریلوے ہیڈکوارٹر کا دورہ ،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی

حنیف عباسی نے وزیر مواصلات عبد العلیم خان کو ریلوے میں جاری اصلاحات بارے بریفنگ دی، ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیر مواصلات عبد العلیم خان کو ریلوے میں جاری اصلاحات بارے بریفنگ دی۔ عبد العلیم خان نے ریلوے میں اصلاحات پر وزیر ریلوے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹیوں کی انسپکشن قابلِ تقلید ہے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لئے صوبائی حکومتوں سے پارٹنرشپ کر رہے ہیں، آٹومیشن پر جانا مشن ہے، مقصد میں کامیابی کے لئے ہر کوشش کریں گے، ریلوے ملازمین بہت محنتی ہیں، بدترین سیلاب کے باوجود ایک دن بھی مین لائن ون بند نہیں ہونے دی، کراچی میں دوو ی آئی پی لائونج بنا رہے ہیں، اکتوبر میں افتتاح ہو گا۔ دوران اجلاس وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے وزیر ریلوے کواصلاحات کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر مواصلات کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے وزیر ریلوے کے ہمراہ لاہور اسٹیشن کا دورہ بھی کیاوزیر مواصلات نے اسٹیشن پر مسافروں کے لئے فراہم کی گئی سہولیات پر اقدامات کو سراہا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات