ہائیکورٹ،ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت ملتوی

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کمنٹ کیا تھا کہ میں جج نہیں ڈکٹیٹر بیٹھا ہوا ہوں، کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائی ایمان مزاری نے کہا کہ انہوں نے جو بات کی ذاتی حیثیت میں کی، اس کا اثر ان کے کلائنٹ کے کیس پر نہیں پڑنا چاہیے،کوئی بات آئین سے بالا نہیں کی، اگر عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے۔