کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ، مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دبا نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی کام مکمل ہونے تک احتیاطا بند رکھا جائے گا۔کورنگی گودام چورنگی سے آنے والی گاڑیوں کو بھی متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اپ ڈیٹس پر عمل کریں تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔