شیخوپورہ ،فلور ملز کے گودام پر چھاپہ ذخیرہ کی گئی گندم قبضہ میں لے لی گئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپوره سیف السلام خٹک نے فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کے ہمراہ فلور ملز کے گودام پر چھاپہ مارکر گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی ہیں۔چھاپے کے دوران گندم ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف ہوا گودام کو سیل کر دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے بروقت اقدام سے عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے قانون کی بالادستی کو قائم کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔\378