مصطفی عامرقتل کیس ، ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور

ہفتہ 13 ستمبر 2025 18:11

مصطفی عامرقتل کیس ، ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی نے مصطفی عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے کامران قریشی کی ضمانت منشیات برآمدگی کے مقدمے میں منظور کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ملزم کامران قریشی کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ ملزم غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔وکیلِ صفائی نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوشن نے بدنیتی کی بنیاد پر دوسرے کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی ہے۔