ہری پور ،پولیس نے گینگ ریپ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ، 21 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کھلابٹ کی حدود کچہ راستہ کیمپ نمبر 16 گزشتہ روز 21 سالہ لڑکی کے ساتھ 05 ملزمان کا گینگ ریپ کرنے کاافسوسناک واقع پیش آیا ۔

مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان روزی خان ولد غلام سرور ، نادی خان ولد زر ولی خان ، نصیر ولد محمد جمیل ، باچا خان ولد حاجی امیر خان اور جاوید ولد اسد اللہ ساکنان کیمپ نمبر 16 کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔ \378