کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ کلی اندرزئی میں واقع گھرمیں آتشزدگی سے لاکھوں روپے نقد قیمتی جہیز کا سامان جل کرخاکستر

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ کلی اندرزئی میں واقع گھرمیں آتشزدگی سے لاکھوں روپے نقد قیمتی جہیز کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ کلی اندرزئی کے رہاشی نوراللہ جان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اہل علاقہ اور فائربرگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا آتشزدگی کے باعث آٹھ لاکھ روپے نوراللہ جان کی بیٹی کے جہیز اور گھریلوسامان اور دیگر قیمتی سامان جل کرخاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :