تمبو ،بختیارآباد کے قریب دو مختلف ڈکیتی کی وارداتیں، ڈاکو مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) تمبو اور بختیارآباد کے قریب دو مختلف ڈکیتی کی وارداتین ڈاکو مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین لیے جبکہ تمبو باباکوٹ کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار لیویز فورس کے مطابق لیویز تھانہ بختیاراباد کی حدود لمجی کے مقام پر نا معلوم ڈاکووں نے مین قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی قمیتی موبائل فونز گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی لیویز نے پورے ایریا کا ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی جبکہ نصیراباد کے علاقے تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر جمیل احمد لہڑی سے موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعہ کے بارے میں مذید تحقیقات باباکوٹ پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :