ّحب، بارش کے نکاسی آب کے موثر نظام کی عدم موجودگی کے باعث رہائشی علاقوں میں جمع ہو گیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:05

)حب(آن لائن) حب میں ہونے والی شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے موثر نظام کی عدم موجودگی کے باعث پانی گلیوں۔ سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں جمع ہو گیا ہے۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جام یوسف کالونی میں واقع مدرسہ احیا العلوم کے اطراف پانی جمع ہو کر ایک بڑے تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے جبکہ جام یوسف کالونی ہائی اسکول جانے والا مرکزی روڈ پر پانی بہہ رہا ہے جس سے آمدورفت میں شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہیاس کے علاوہ مشکے پاڑہ جام یوسف کالونی سمیت کئی دیگر علاقے بھی بارش کے بعد متاثر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بظاہر میونسپل کارپوریشن حب کے پاس نہ تو ایسے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ عملہ موجود ہے جو بروقت نکاسی آب کا عمل مکمل کر سکے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں