کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)کراچی میں ای بی ایم کاز وے کی بندش کے بعد تین دن کے طویل انتظار کے بعد دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی کے مطابق دو گھنٹے قبل ای بی ایم کاز وے سے بروکس چورنگی جانے والی سڑک کو کھول دیا گیا تھا، جس کے بعد اب بروکس چورنگی سے ای بی ایم کاز وے آنے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای بی ایم کاز وے کی بندش کے دوران قیوم آباد، اختر کالونی اور جام صادق پل کے علاقوں میں شدید ٹریفک دبائو رہا، اور بروکس چورنگی پر تین دن تک گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگیں۔سڑکوں کی مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اب بروکس چورنگی سے ای بی ایم کاز وے جانے والی سڑک پر مرمتی کام جاری ہے، تاہم ٹریفک کی روانی بحال ہونے سے شہریوں کو کچھ راحت ملے گی۔حکام کے مطابق اس سڑک کی مکمل مرمت کے بعد پورے علاقے میں ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہو جائے گی۔