بھارت، سرکاری اسپتال میں درجنوں گائے نے ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)بھارت میں ایک سرکاری اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ درجنوں گائے کی موجودگی نے انتظامیہ پر سوال اٹھادیے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں رام پور نائکن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں اسپتال میں درجنوں گائے کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھا دئیے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جانوروں کی موجودگی میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جب کہ میڈیکل آفسر کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے نہ کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا ہے۔دوسری جانب اسپتال کی بدترین صورتحال پر عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔