جمس میں مریضوں اور شہریوں کی معلومات اور شکایت کے لئے سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جمس زبیر شیخ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) جیکب آباد کی جمس میں مریضوں اور شہریوں کی معلومات اور شکایت کے لئے سہولت مرکز قائم کیا ہے اگر لیبر روم،آپریشن تھیٹر،فیمیل وارڈ،بچہ وارڈ میں کسی کو رشوت نہ دیں اگر کوئی طلب کرے تو سہولت مرکز پر آگاہی دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جمس زبیر احمد شیخ نے میڈیا کے وفد سے ایک ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ ہسپتا ل میں ملازمین کے لئے اے ٹی ایم لگوارہے ہیں تاکہ عملہ اپنی تنخواہ یہیں سے نکلواسکیں،مینٹیننس کو ختم کررہے ہیں جسکا عملہ182ہے جس میں صرف وارڈ بوائے کی تعداد 108ہے جو غیر ضروری ہیں انکی جگہ ہم ہسپتال میں اچھے ڈاکٹر لائیں گے ۔آر بی سی میں بلڈ کی دستیابی کے متعلق سی ای او کو خط لکھا ہے اور ہسپتال میں مزید سہولیات کے لئے وزیر صحت، سیکریٹری ،ایم پی اے جیکب آباد شیر محمد محمد خان مغیری،بی او جی اراکین،ڈی سی اور دیگر کو تحریری طور پر گذارش کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :