سیر ت النبی ﷺ کی پیروی میں ہی دنیا و آخرت کی بقاء ہے،پروفیسر ولید ارشد

ہفتہ 13 ستمبر 2025 19:33

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) سیر ت النبی ﷺ کی پیروی میں ہی دنیا و آخرت کی بقاء ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ولید ارشد نے آکسبریج سیکنڈری اسکول رحیم یارخان میں منعقدہ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت محمد ﷺ کو معلم بنا کر بھیجا گیا، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جن کی آمد سے دنیا میں علم کی روشنی پھیلی اور جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیر ت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی ترقی اور بقاء حاصل ہو سکتی ہے۔ا نھوں نے کہا آپ ﷺ نے بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دینے کی ترغیب دی اور اسی طرح بچوں کو بھی بڑوں کے احترام کی تلقین فرمائی۔ اس موقع پر چیئرمین آکسبریج ایجوکیشنل گروپ چودھری ضیاء اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت النبی ﷺ پوری انسانیت کے لیے افضل ترین نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ سے محبت ہی اسلام کی اولین شرط ہے۔ انھوں نے اسٹوڈنٹس کو سیرت النبی ﷺ کے مطالعے کو اپنا معمول بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے سے ہی حقیقی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔اس موقع پر اسٹوڈنٹ محمد سالار انجم نے اپنی تقریر میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت، معلم اخلاق اور ذریعہ نجات ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :