امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے

اسرائیلی قیادت سے ملاقات میں غزہ جنگ اور دیگر علاقائی امور پر بات چیت ہوگی

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی قیادت سے ملاقات میں غزہ جنگ اور دیگر علاقائی امور پر بات چیت ہوگی۔یورپی ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔