نوشہرہ، حکیم آباد اسماعیل خیل میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 14 ستمبر 2025 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد اسماعیل خیل میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق حکیم آباد اسماعیل خیل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی سیشن 77 سے میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اکمل عمر 18 سال سكنہ اسماعیل خیل کے نام سے ہوئی۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کی ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔