Live Updates

صوبائی وزیر قانون کا ہیڈ پنجند کا دورہ، پانی کے بہائو اور انتظامات کا جائزہ

اتوار 14 ستمبر 2025 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اتوار کو ہیڈ پنجند کا دورہ کیا اور وہاں پانی کے بہائو کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر قانون نے ہیڈ پنجند کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور انہیں پانی کے بہائو اور انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ ہیڈ پنجند سے6 لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام وزراء فیلڈ میں موجود ہیں اور مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جسمِ واحد کی طرح کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے رہائش، راشن اور سکیورٹی جیسے انتظامات کیے گئے ہیں اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے دن رات ایک ہوکر ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات