گنجمنڈی پولیس کی کامیاب کارروائی،گودام سے ببل گم کے کاٹن چوری کرنے والاشخص گرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) گنجمنڈی پولیس راولپنڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گودام سے ببل گم کے کاٹن چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کے قبضے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مسروقہ 28 کاٹن برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ گنجمنڈی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :