
جیل خانہ جات اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مابین معاہدے پر دستخط
جیلوں میں 5 ارب کی لاگت سے 12,071 جدید کیمرے، 615 پبلک ایڈریس سسٹم و پینک بٹن دسمبر تک 11 سینٹرل جیلوں اور مرکزی دفاتر میں منصوبے کا پہلا فیز مکمل، جبکہ جون 2026 تک پنجاب کی تمام جیلیں کور ہوں گی
اتوار 14 ستمبر 2025 19:40
(جاری ہے)
پنجاب کی جیلوں میں 615 واکی ٹاکی سسٹم، 41 ایکس رے باڈی سکینرز، 41 انڈر وہیکل سرویلنس سسٹم اور فیشل رکگنیشن سسٹم نصب ہونگے۔
ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی میں بہتری کیلئے 133 سافٹ ویئرز اور جیلوں کے 24 ویڈیو کانفرنس سسٹم معاہدے کا حصہ ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ جدید کیمرے چہروں اور وہیکلز کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم بھی آپریشنل ہوگا۔ سیف جیل منصوبے میں اک خاص بات یہ بھی ہے کہ جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہوگا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جیلوں میں تمام داخلی خارجی راستے، دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال اور لائبریری ایریا سرویلنس میں آئیں گے۔ معاہدے کے مطابق این آر ٹی سی ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر پرفارمنس رپورٹ جمع کروائے گا۔ دسمبر تک 11 سینٹرل جیلوں اور مرکزی دفاتر میں منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں منصوبے کی تکمیل کیلئے جون 2026 کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف جیل منصوبے کی تکمیل کیساتھ 5 سال آپریشنز اینڈ مینٹیننس کیلئے بھی معاہدہ طے پا گیا۔ کیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت فراہم کریگی جبکہ مانیٹرنگ کیلئے تمام جیلوں، ریجنل ڈی آئی جی دفاتر، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن، سیلاب زدگان کی دہلیزپر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشن ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم جمہوریت پر پیغام
-
ٹیکنو نے پاکستان میں دلکش ڈیزائن کا حامل Spark 40 سمارٹ فون متعارف کردیا
-
فوج فوج کرتے ہیں اگر ہماری فوج نہ ہوتی تو بتائیں ہمارا کیا بنتا؟ حافظ طاہر اشرفی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے
-
ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ، الرٹ جاری
-
پاکستان میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز، حکومت کی والدین سے تعاون کی اپیل
-
ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسحاق ڈار
-
صدر آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کی ملاقات
-
خیبرپختونخواہ میں عوام بے سہارا، حکومت غائب ہے‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.